چوکی فقیر آباد کے عملے نے قمار بازوں کی محفلیں الٹ دیں، 16 گرفتار

اٹک +فتح جنگ (نامہ نگار )ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی جانب معاشرتی جرائم کے خاتمہ کیلئے چلائی گئی خصوصی مہم کے احکامات کی روشنی میںایس ڈی پی او صدر اٹک سرکل اور ایس ایچ او کی ہدایات پر انچارج چوکی فقیر آباد مدثر عباس نے عملے کے ہمراہ جوئے کی دو محفلوں پر الگ الگ چھاپے مارکر مجموعی طور پر 16قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی 62ہزار روپے سے زائد کی رقم ،ایک عدد کیری وین مالیتی چار لاکھ روپے تین عدد موٹر سائیکل اور متعدد موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل منتقل کردیا ، انچارج چوکی فقیر آباد مدثر عباس نے ماتحت عملے کے ہمراہ پہلی کاروائی میں بولیانوال میں رحمت خان کے جوئے کی محفل پر چھا پہ کے دوران جوئے میں مصروف 12قمار بازوں شوکت علی،محمد عاشق،لیاقت خان،رحمت خان،عبد المناف ،عمر خان،گودڑ خان،سہیل شاہ،انور خان،عمر الہی ،طارق محمو د پسران عبدالخالق،محمد فیاض ولد ربنواز کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم ایک عددموٹر سائیکل،12عدد موبائل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک او رکاروائی میں بھی چوکی فقیرآباد پولیس نے قاضی آباد کے قریب کھلی جگہ پر جواء کھیلنے والے چار قمار باز شکیل احمد،فضل غنی ،محمد علی اور لیاقت خان ولد حضرت غنی کو قابو کر کے دائو پر لگی رقم اور کیری وین مالیتی چار لاکھ روپے ،دو عدد موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن