اکھنڈ پاٹ کیساتھ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ختم‘ پاکستان کا شکریہ: یاتری

لاہور‘ ننکانہ صاحب (خصوصی  نامہ نگار+نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات گزشتہ رات اکھنڈپاٹ کے بھوگ کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اس اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مرکزی گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب بھوگ کی رسم میں بھارت اور اندورن ملک سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ اور ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک سمیت متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی کی طرف سے ملک سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی ارداس (دعا) کی گئی۔ بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ایلیٹ فورس اور پولیس کے کڑے پہرے میں موٹر وے کے راستہ بھارت واپس روانہ ہوگئے اس موقعہ پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں ننکانہ صاحب سے جو پیار اور بھائی چارہ ملا ہے وہ اسے اپنے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔ پاکستانی عوام مہمان نواز  ہیں۔ ہندو اور سکھ یاتریوں نے فول پروف سکیورٹی سمیت قیام و طعام کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب تین رور زہ تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود جیب تراش گوروداورہ جنم استھان اور گورو گرنتھ کے جلوس سے 52یاتریوں کی جیبوں کا صفایا کر گئے۔ صوبہ سند ھ، بلوچستان اور خیبر پختون خواہ سے آئے ہوئے سکھ اور ہندو 5لاکھ 61ہزار 600روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے 39 قیمتی موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔ یاتریوں نے چھ جیب تراش رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے حوالے کر دیئے۔ سینکڑوں افراد کا پولیس کے عدم تعاون پر گوروداورہ جنم استھان اور تھانہ سٹی کے سامنے احتجاج  بھی کیا۔ یاتریوں نے نانک رام محمد اشفاق ‘ مقصود عمران علی منگیرہ اورروداد خاں کو جیب تراشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ  لیا۔ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ملزموں کے خلاف دومشترکہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ لاہور سے خصوصی نامہ نگار کے مطابق بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے602 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل واپس روانہ ہوگئے۔ واہگہ بارڈر پرپاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار، بھارتی سکھوں نے پاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد، سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدکی جانب سے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر نے یاتریوں کو خصوصی تحائف اورگلدستے دیکر الوداع کیا۔اس موقع پرپاکستان سکھ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،تسلیم اعوان و دیگرافراد موجود تھے۔ سکھ پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ نے واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہاں پر بہت عزت  اور مکمل سہولیات دی گئیں ،جس پر شکر گزار ہیں۔ سردار ہرپال سنگھ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے عزت افزائی  پر شکر گزار ہیں کہ بلونت کور، پرمیجت کور سمیت و دیگر خواتین نے بھی انتظامات کی تعریف کی۔ پاکستان سکھ گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ اور جنر ل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے بھی حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...