او آئی سی  سے مسلسل رابطہ، اسلامی ممالک کیساتھ دوستانہ مراسم ترجیح: چین

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ چین اسلامی ملکوں کیساتھ روایتی دوستانہ مراسم کو ترجیح دے رہا ہے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں گذشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ چین او آئی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ دونوں نے کووڈ 19 کیخلاف تعاون کیا ہے۔ او آئی سی چین کے علاقہ سنکیانگ میں اپنا وفد بھیج چکی ہے۔ حکومت چین کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا اس وفد نے جائزہ لیا۔ او آئی سی کے وفد نے چین کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...