پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اقدام جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے  لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے مطابق عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہیں لیکن اس کے بر عکس پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم نہ کرنے سے مہنگائی میں اضافے ہو گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاکستان میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی مناسبت سے قیمتوں کا تعین کرکے اس میں کمی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...