ٹنڈو آدم (نامہ نگار)ٹنڈوآدم کے صحافی شاہنواز خاصخیلی کو علائقے کے با اثر وڈیرے کی جانب سے دھمکیاں۔ وڈیرے کی جانب سے صحافی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مزمت صحافی کو تحفظ دینے کا مطالبہ میڈیا کلب ٹنڈوآدم کے میمبر اور مقامی اخبار کے رپورٹر شاہنواز خاصخیلی کو گائوں اللہ ورایو مگسی کے با اثر وڈیرے کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں با اثر وڈیرے نے صحافی کو اپنے ڈیرے پر بلا کر اسے دھمکیاں دیں اور کہا کہ علاقے کا وڈیرہ میں ہوں تم لوگوں کے مسائل پر ان کی مدد کیوں کرتے ہو۔ با اثر وڈیرے خلاف صحافی شاہنواز خاصخیلی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرہ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ تم لوگوں کے مسائل میں ٹانگ اڑاتے ہو‘ تمہیں اسکی سزا ملیگی میں اس علاقے کا وڈیرہ ہوں لوگ میرے پاس آئیں۔ وڈیرے نے دھمکیاں دی ہیں کہ تمہیں بلوچستان لے جائونگا جہاں سے تمہاری واپسی ناممکن ہوگی۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ با اثر وڈیرے سے تحفظ دلایا جائے۔
بااثر وڈیرے کی صحافی کو دھمکیاں
Dec 02, 2020