سکھر(بیورورپورٹ)عدالت پابندی کے باوجود سکھر شہر میں پولیس کی مبینہ سرپرستی میں مضر صحت پان پراگ گٹکے کی فروخت اور تیاری کاگھنائونا کام جاری پرانا سکھر ، جناح چوک ، گاڑی احاطہ ، نیو پنڈ ، والس روڈ ، ریجنٹ محلہ ، بیراج کالونی ، بھوسہ لائن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پان پراگ ، گٹکے کی فروخت کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے لاک ڈائون کے باوجود پان پراگ ، گٹکے کا کاروبار کرنے والے رات دیر تک اپنا کاروبار ی کررہے ہیں جبکہ پولیس انہیں کچھ کہنے سے قاصر ہے شہریوں حلقوں نے پان پراگ گٹکے کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پان پراگ ، گٹکے کے استعمال سے نوجوان نسل کینسر سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہورہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر صحت ،سیکریٹری صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے شہر سکھر میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں سمیت انکی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف موئثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سکھرمیں مضر صحت گٹکے کی فروخت سے کینسرپھیلنے لگا
Dec 02, 2020