پیرول میں توسیع کی امید نہیں، تحریک انصاف میتوں پر سیاست کر رہی ہے: حمزہ شہباز

Dec 02, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پیرول میں توسیع کی کوئی امید نہیں۔ کہتے ہیں یہ ہے وہ اصل سونامی جس کی عمران بات کرتے تھے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ تحریک انصاف میتوں پر بھی سیاست سے باز نہیں آرہی۔ جاتی امرا میں صحافیوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کل ایک پائی کی کرپشن بھی مجھ پر ثابت نہیں ہوئی۔ میری تائی کلثوم نواز۔ میری بیٹی کی پیدائش اور اب میری دادی کی وفات پر حکومت گندی سیاست کر رہی ہے۔ یہ وقت بھی گذر جانا ہے جیسا کریں گے ویسا ہی بھریں گے۔ اس انتقام کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہوگیا ہے۔ سونامی نے پاکستان کے ہر گھر کو غربت اور بے روزگاری میں ڈبو دیا ہے۔ پی ڈی ایم کوئی ریلی یا جلسہ نہیں یہ عوامی غصہ ہے جس کا صدمہ عوام کو ملا ہے۔ اسکو روکا نہیں جاسکتا۔ سٹیل ملز کے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا ظلم ہے۔

مزیدخبریں