گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری اصغر وڑائچ، چوہدری طاہر رشید باجوہ، چوہدری کریم حسن بھنڈر، محی الدین وڑائچ، عمران بیگ، شیخ خالد حسین، چوہدری طارق محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں کیوں کہ اس وائرس سے وفات پانے والے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ اپوزیشن کی جماعتوں کے راہنما احتجاجی جلسے منعقد کرکے انتشار افراتفری پھیلانے کے ساتھ کورونا وائرس پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں ایسے معلوم ہورہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ملک کو لوٹنے والے لٹیروں کو بچانے کی فکر میں ہیں لیکن ان کو غریب عوام کی فکر نہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اب اپنے کارکنان کو ڈنڈے اٹھانے اور استعمال کرنے کی ترغیب دے کر ملک میں خانہ جنگی اور ملکی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کرکے تصادم کی طرف لے جارہے ہیں جو کسی طرح بھی ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے فائدہ مند نہیں۔