گوجرانوالہ:خاکوانی مارکیٹ کیس کی سماعت 14دسمبر اور الحمید بلڈنگ کیس کی سماعت 7دسمبر تک ملتوی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز اینٹی کرپشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے مقامی راہنمائوں کے خلاف الحمید بلڈنگ کیس اور خاکوانی مارکیٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی خاکوانی مارکیٹ کیس میں نامز د شیخ ثروت اکرام سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے مقدمہ کی سماعت کو 14دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے الحمید بلڈنگ کیس میں ملزم سلمان خالد پومی بٹ کی طرف سے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے مقدمے کی سماعت کو7 دسمبر تک ملتوی کردیا سلمان خالد پومی بٹ میڈیکل بنیادوں پر عدالت میں پیش نہ ہوسکے ۔

ای پیپر دی نیشن