مہلک وبا کورونا کے وار میںتیزی آ گئی،دنیا بھر میں ہلاکتیں 1486829ہو گئیں ،تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6کروڑ41لاکھ94ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوروناسے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں276976افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز1کروڑ41لاکھ 8سے تجاوز کر گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں 138159ہوہ گئیں اور کیسز94لاکھ99ہزار ہو گئے ۔ روس میں 40464افراد موت کی آغوش میں جا چکے اورمتاثرین کی تعداد 23لاکھ22ہزار سے تجاوز کر گئی ۔برازیل میں 173862افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ مصدقہ کیسز63لاکھ88ہزار ہو گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں 53506تک پہنچ گئیں اور متاثرین کی تعداد22لاکھ30ہزارہو گئی۔ سپین میں 45711افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز کی تعداد16لاکھ73ہزار تک پہنچ گئی۔ برطانیہ میں ہلاکتیں59051ہو گئیں جبکہ کیسز 16لاکھ43ہزار تک پہنچ گئے ۔دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 44 لاکھ 42 ہزار109 مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ82 لاکھ 65 ہزار سے زائد زیر فعال کیسز ہیں۔