رابی پیرزادہ نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ بناکر انہیں اخراجِ عقیدت پیش کردیا

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ بناکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کردیا۔رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر بنائی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ ہاتھ میں برش لیے پینٹنگ پکٹرے ہوئے ہیں ۔رابی پیرزادہ نے پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح ایک بہادر خاتون تھیں اور میں نے ان کی پینٹنگ بہت دل سے بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاش ہم اپنے ہیروز کو یاد رکھیں اور انہیں وہ اہمیت دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ شاید اس پینٹنگ کو کوئی نہ خریدے لیکن یہ میری طرف سے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو سلام ہے۔

ای پیپر دی نیشن