تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ اسحاق ڈار کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے، اسحاق ڈار وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، آل شریف اور ان کے حواریوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، آل شریف، انکی اولادوں اور حواریوں نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، ملک کو دونوں سے ہاتھوں سے لوٹنے والے قومی مجرم ہیں یہ چور ٹولہ کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ان کاٹھکانہ جیل ہے، اسحاق ڈار اپنی چوری پکڑے جانے پر قومی اداروں کے خلاف زہراگلتے رہے،آل شریف اور ان کے حواری پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں، اسحاق ڈار آل شریف کا فرنٹ مین بن کر قومی خزانے کو لوٹتا رہا، اسحاق ڈار نے شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کی، حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کا بیان عدالت کے سامنے ہے، اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد آل شریف اور ان کے حواریوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ جلسوں کا سرکس لگا کر آل شریف این آر او چاہتے ہیں، اسحاق ڈار مفرور اور اشتہاری ہیں، لندن آل شریف مفرور اور اشتہاریوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو وطن واپس لاکر پائی پائی وصول کرے گی۔