اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا سونا 200 روپے تولہ مہنگا

Dec 02, 2021


لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز  اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت 70پیسے کم ہو گئی۔ جبکہ یورو اور پائونڈ  کی قیمت فروخت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت  70پیسے  کی کمی سے 177ہو گئی ۔ جبکہ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے   1786ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم  ملک میں گزشتہ روز  ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 200 روپے اضافے سے122800روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں