سربراہ ایم آئی 6 نے چین اور روس کو برطانیہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا


لندن (بی بی سی)برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ نے الزام لگایا چین اور روس برطانیہ کے لیے خطرہ ہیں اور کابل پر طالبان کا قبضہ ’انٹیلی جنس ناکامی‘ نہیں تھا۔رچرڈ مور جنھیں 'سی' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے بی بی سی ریڈیو فور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کے قرض اور ڈیٹا کے جال سے ملک کی خودمختاری و قومی سلامتی کو ممکنہ خطرہ ہے اور اس سلسلے میں دفاعی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے چین کے دیگر ممالک کو دیے جانے والے قرضوں اور ڈیٹا تک حصول کو جال قرار دیتے ہوئے دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔روس اور یوکرائن کے 'دیرینہ مسئلہ' پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے روس برطانیہ کے لیے بھی 'خطرہ' بن سکتا ہے۔روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ روس کی جانب سے سالسبری کو زہر دینے اور بلکان کے استحکام کو خراب کرنے کے لیے سیاسی پشت پناہی جیسے ریاستی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں۔ مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے مل کر خفیہ معلومات کے حصول کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...