ونٹر اولمپکس 2022 ء شیڈول کے مطابق ہوں گے: چین

Dec 02, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چین نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر اولمپکس دو ہزار بائیس شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کرونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کے آنے سے اولمپکس کے شیڈول پر فرق نہیں پڑیگا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نئے وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی ہماری کوششوں کو یقینی طور پر کچھ چیلنج درپیش ہوں گے،لیکن جیسا کہ چین کو کرونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا تجربہ ہے، ہم آسانی اور کامیابی کیساتھ اس چیلنج کو مکمل کر لیں گے۔بیجنگ میں 4 فروری سے 20 فروری تک تمام ایتھلیٹس اپنے متعلقہ اہلکاروں کیساتھ کھیلوں کا حصہ بنیں گے لیکن ان میں غیر ملکی سیاح اور شائقین موجود نہیں ہوں گے۔کھیلوں میں کھلاڑیوں کو کلوز لوپ ببل میں رکھا جائیگا ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کرونا کی جانچ کی جائیگی۔ چین میں صحت کے حکام کے مطابق 1.1 بلین سے زیادہ افراد کو کرونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں