لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین ہوم سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آفیشلز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی امپائرز ہوں گے، تمام میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں محمد جاوید ملک سنبھالیں گے۔پہلے ٹی ٹونٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائرہوں گے۔