حیدر علی کی فرسٹ کلاس  کرکٹ میں  پہلی ڈبل سنچری 

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) حیدر علی نے نادرن اور سنٹرل پنجاب کے درمیان جاری قائداعظم ٹرافی کے میچ میں اپنی پہلی فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنا کر ناقدین کو منہ توڑ جواب دیدیا۔ 21 سالہ نوجوان کرکٹر نے 221 گیندوں پر 26 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 206 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔حیدر علی کی غیر معمولی اننگز نے ناردرن کو چار روزہ میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 445 رنز کے بڑے مجموعی سکور میں مدد دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...