دوسرا ٹیسٹ : سری لنکا کو  ویسٹ انڈیز کی برتری ختم کرنے  کیلئے مزید 3رنز درکار‘8وکٹیں باقی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کے خلا ف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ اپنی پہلی اننگز میں 253رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ کپتان کریگ بریتھویٹ 72رنز بناکر نمایاں رہے ۔ رمیش مینڈس نے چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 46رنز بنالئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کا سکور برابرکرنے کیلئے مزید تین رنز درکار جبکہ آٹھ وکٹیں باقی ہیں ۔ پتھیوم نسانکا اکیس اور چیرتھ اسالانکاچار رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں203رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...