لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کے خلا ف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ اپنی پہلی اننگز میں 253رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ کپتان کریگ بریتھویٹ 72رنز بناکر نمایاں رہے ۔ رمیش مینڈس نے چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 46رنز بنالئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کا سکور برابرکرنے کیلئے مزید تین رنز درکار جبکہ آٹھ وکٹیں باقی ہیں ۔ پتھیوم نسانکا اکیس اور چیرتھ اسالانکاچار رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں203رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی ۔
دوسرا ٹیسٹ : سری لنکا کو ویسٹ انڈیز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 3رنز درکار‘8وکٹیں باقی
Dec 02, 2021