کرکٹ آسٹریلیا کو بتا دیا چودرہ روزہ قرنطینہ قوانین پر عمل کرنا ہوگا: وزیر اعظم مارک میگگوان

Dec 02, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پرتھ میں ہونیو الے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ پر کرونا کے بادل منڈلانے لگے ‘انعقاد خطرے میں پڑ گیا ۔ پرتھ میںقوانین کے مطابق ٹیسٹ میچ کیلئے کھلاڑیوں کو چودہ روزہ قرنطینہ کرنا پڑیگا۔چوتھا ٹیسٹ چار سے نو جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ ویسٹرن آسٹریلیا کے وزیر اعظم مارک میکگوان نے کہا ہے کہ ایشز سیریز کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کے سامنے کرونا کے حوالے سے سخت قوانین رکھے ہیں ۔ انہیں بتا دیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں ‘ کوچنگ سٹاف ‘براڈ کاسٹ سٹاف اور کرکٹ کے تمام سٹاف کو چودہ روزہ قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ وہ اپنے ساتھ بیویاں اور گرل فرینڈز کولاسکتے ہیں ۔سب کیلئے ایک جیسے قوانین ہونگے ‘آسٹریلین فٹ بال لیگ کیلئے بھی یہی قوانین ہیں ۔ ان پر منحصرہے قوانین کے مطابق کام کرنا ہے یا نہیں ۔ امکان ہے کہ پانچواں ٹیسٹ میچ میلبورن منتقل کیا جاسکتا ہے جہاں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ بھی ہوسکتا ہے ۔ یہ بھی امکان ہے کہ سڈنی چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرسکتا ہے ۔ فائنل ٹیسٹ میچ کینبرا اور ہوبارٹ میں بھی ہوسکتا ہے ۔  

مزیدخبریں