لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے کہا کہ ثقلین مشتاق ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، پی سی بی نے آئندہ سیریز کیلئے باؤلنگ اور بیٹنگ کوچز کا فیصلہ کرنا ہے، چند دنوں میں ہم اس پر فیصلہ کرنے والے ہیں، ایک بات طے ہے کہ ثقلین ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے۔