مانگامنڈی ( نامہ نگار) محمد اشرف کے گھر رشید ٹائون میں 5 نا معلوم مسلح ڈاکو گھس گئے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر بیوی بچوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا۔ ڈاکو ایک گھنٹہ تک گھر میں موجود رہے اور ڈاکو 25 لاکھ روپے نقدی ، 13 تولے زیورات ، 3 موبائل اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل بھی لے گئے۔اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سرکل رائیونڈ بلال محمود سلہری اور ایس ایچ او تھانہ مانگامنڈی موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
مانگامنڈی:دن دیہاڑے گھر میںڈکیتی،ڈاکولاکھوں کی نقدی قیمتی سامان لے اڑے
Dec 02, 2021