لاہور( اپنے نامہ نگار سے)صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کیلئے 7نومبر 2021ء سے 6دسمبر 2021ء تک جاری گھر گھر تصدیقی مہم کا جائزہ لینے کیلئے دفتر ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا کا دورہ کیا اور سرگودھا ڈویژن کے ضلعی الیکشن کمشنر ز سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر سے ملاقت کی۔ ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن الیاس باجوہ نے بھی ملاقا ت میں شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے آگاہ کیا سرگودھا ڈویژن میں گھر گھرتصدیقی مہم کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اس سلسلے میں انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو سراہا اور ان کے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ انتخابی قوانین کے مطابق ووٹر صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ہیے۔ ووٹ درج کر وا سکتاہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور کام ہو رہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اسسٹنٹ رجسٹریشن،افسران تصدیقی عملے اور سپر وائزرز کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ انہوں نے تحصیل بھیرہ، بھلوال،چھانٹ گاؤں اور MCسرگودھا میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے کام پراطمینان کا اظہار کیا۔