لاہور ( خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں غیرہ سنجیدہ سیاسی رویہ ترک کریں۔ملک کے عوام الزامات کی سیاست سے اکتا چکے ہیں۔غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کرنے سے قاصر ہیں۔مہنگائی کے حالیہ طوفان نے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔