لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا کہ این اے 133سے شائستہ پرویز بڑی لیڈ سے کامیاب ہوں گی۔پیپلزپارٹی کا لاہور میں ایک بار پھر جنازہ نکل جائے گا۔پیپلزپارٹی نوٹ کے ذریعے ووٹ خریدنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔لاہور مسلم لیگ(ن) کل اور آج بھی قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔مسلم لیگ(ن) کو ختم کرنے والے اور توڑنے والے کئی آئے اور چلے گئے۔نوازشریف اور شہبازشریف نے قوم کی خدمت کی ہے اس لیے قوم آج بار بار انہی کو یاد کررہی ہے۔
شائستہ پرویز کی جیت یقینی،پیپلز پارٹی کا لاہور سے جنازہ نکلے گا: حنا پرویز بٹ
Dec 02, 2021