لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا کہ پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو5دسمبر کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا ہو گی۔ پیپلز پارٹی یہ الیکشن اپوزیشن کی آواز مضبوط بنانے کیلئے لڑ رہی ہے۔ وہ عدنان گورسی،راجہ اشرف اور نسیم صابر کیساتھ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پی پی 166اور167کے پولنگ ایجنٹس سے خطاب کر رہے تھے۔ عثمان ملک نے کہا کہ5دسمبر کو اپنے اپنے حلقے کے ووٹرز کو پولنگ سٹیشن میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ اورخاندان کے سربراہ کا شناختی کارڈ نمبر لیکر ایپ سے ڈیٹا لیکر انہیں پرچیاں بنا کر دینی ہیں۔بعد ازاں نسیم صابر نے شرکاء کو الیکشن ڈے کیلئے تیار کردہ ایپ کے استعمال کا طریقہ کار بتایا۔
پولنگ ایجنٹس کو5دسمبر کا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا ہو گی: عثمان ملک
Dec 02, 2021