ایس این جی پی ایل کی درخواست کیلئے تخمینی آمدن کی ضرورت کا جائزہ

Dec 02, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر)ایس این جی پی ایل کی جانب سے مالی سال 2021-22 کے لیے اپنی تخمینی آمدنی کی ضرورت پر نظرثانی کے سلسلے میں دائر درخواست کے جواب میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوامی سماعت کی۔ ایس این جی پی ایل نے سال 2021-22 کے لیے مقررہ قیمت میں 269 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کے لیے درخواست دائر کی ہے اور اگر پچھلے سالوں کی کمی جو پہلے سے طے شدہ ہے کو شامل کیا جائے تو ضرورت بڑھ کر 907 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جاتی ہے۔ عوامی سماعت میں ایم ڈی ایس این جی پی ایل علی جے ہمدانی نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے اوگرا کو کمپنی کو اپنا کیس پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر سراہا۔ انہوں نے اوگرا سے درخواست کی کہ ان کی درخواست پر مثبت طور پر غور کیا جائے جس میں  منصفانہ تقاضوں کے مطابق کمپنی کی ضروریات کی اجازت دی جائے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی کی طرف سے مقررہ قیمت میں 150 فیصد کے کل اضافے کی درخواست کی گئی تھی، جس میں سے 111 فیصد اضافہ اوگرا کی جانب سے پچھلے سالوں میں پہلے سے طے شدہ شارٹ فال کی وجہ سے ہے جبکہ 39 فیصد کا بقیہ اضافہ بنیادی طور پر گیس کی لاگت کی نمائندگی کرتا ہے۔ گیس جو کل لاگت  کے اسی فیصد پر مشتمل ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافہ بنیادی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے رجحان اور روپے سے ڈالر کی برابری سے منسلک ہے۔ 

مزیدخبریں