لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کی جانب سے ایڈزکے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ آگاہی سیمینارکے دوران عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندگان نے صوبہ بھرمیں ایڈزبیماری کے مریضوں کیلئے بہترطبی سہولیات فراہم کرنے پر محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ ایڈزکے عالمی دن کی مناسبت سے شاندارآگاہی سیمینارمنعقدکرنے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکو شاباش دیتی ہوں۔ پنجاب میں ایڈزکی بیماری کا شکارمریضوں کیلئے تمام اضلاع میں مراکزقائم کردئیے گئے ہیں۔ ان مراکزپر ایڈزکے مریضوں کیلئے مفت کونسلنگ،ٹیسٹنگ اورادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ الحمداللہ پنجاب پولیوفری ہوچکاہے۔پاکستان کو بھی پولیو فری بنائیں گے۔پنجاب میں رواں سال پولیوکے خلاف پانچ مرتبہ مہم چلائی گئی۔ معاشرہ میں کسی بیماری بارے آگاہی پھیلانا بھی بہت بڑاصدقہ جاریہ ہوتاہے۔
پنجاب پولیو فری ہو چکا،ایڈز کیلئے تمام اضلاع میں مراکز قائم، یاسمین راشد
Dec 02, 2021