نورمقدم قتل کیس‘ ملزم ذہنی مریض‘ معائنہ کرایا جائے: وکیل صفائی

اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں گواہان کے بیانات اور جرح جاری، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے ملزم کو ذہنی مریض ظاہر کرتے ہوئے طبی معائنہ کی درخواست دائر کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر، ملزم ذاکر جعفر، چوکیدار افتخار اور مالی جان محمد عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر واپس بخشی خانہ بھجوا دیا۔ بعدازاں گواہ ڈاکٹرحماد پر ملزمان کے وکلاء نے جرح شروع کی جس کے دوران گواہ نے کہاکہ سیمپل میں نے خود اکٹھے کر کے بھیجے تھے اور دستخط کئے تھے۔ ڈاکٹر حماد پر وکلاء کی جرح مکمل ہونے پر ڈی این اے کے سیمپل لینے والی ڈاکٹر انعم پر ملزمان کے وکلاء کی جرح شروع کی۔ جس کے دوران گواہ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو 6 افراد کے سیمپل لئے تھے۔ ملزم طاہر ظہور کے وکیل اکرم قریشی نے بھی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ تھراپی ورکس کے زخمی ملازم امجد کا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹر کو طلب کیا جائے۔
نور مقدم کیس

ای پیپر دی نیشن