بولان میل ٹرین 2 سال بعد دوبارہ بحال چیئرمین سینٹ کمیٹی ریلوے نے افتتاح کیا

Dec 02, 2021

 لاہور (سٹاف رپورٹر)کوئٹہ ،کراچی،کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل ٹرین تقریباً دو سال کے بعددوبارہ بحال کردی گئی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین محمدقاسم رونجو اور ممبر قومی اسمبلی منورہ منیر بلوچ نے بولان میل ٹرین کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین محمد قاسم رونجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بند ٹرینوں کا چلنابہت ضروری ہے۔ سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ریلوے محفوظ سفر ہے ۔مزید ریل گاڑیوں کو جلد چلایا جائے گا۔
بولان میل ٹرین

مزیدخبریں