لاہور( اپنے نامہ نگار سے) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے وکیل کے توسط سے جواب جمع کرادیا۔ جس میںکہا گیا ہے کہ 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان میں ہوں گی ۔ علی ظفر کے وکیل جرح مکمل کرلیں۔میشا شفیع نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ۔مختلف ممالک کا سفرذریعہ معاش کے لیے کرتی ہوں۔میرے خاوند کینیڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے۔استدعا ہے کہ میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جائے۔کیس کی مزید سماعت تین دسمبر کو ہو گی۔
میشا شفیع جواب
گلوکار علی ظفر کی طرف سے ہتک عزت کیس، میشا شفیع نے جواب جمع کرا دیا
Dec 02, 2021