لاہور (احسن صدیق) پنجاب کو گزشتہ مالی سال کے پہلے 5ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال میںاتنی مدت کے دوران این ایف سی کے تحت 170ارب روپے زائد ملے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال 22-2021 جولائی تا نومبر میں ایف بی آر نے 2314 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 2016ارب روپے سے 298ارب زائد ہے۔ موجودہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کا حصہ 51.74 فیصد ہے اور ایف بی آر کی جانب سے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی کے تناسب میں پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 646.6 ارب روپے ملے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت میں ایف بی آر نے 1695 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے تھے جس میں این ایف سی کے تحت پنجاب کا حصہ 476.6ارب روپے تھا۔
این ایف سی، پنجاب