اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات و لیبر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔ جس پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے الیکشن کمشن کے فنڈز روکنے کی دھمکی دے کر اس ادارے کو مفلوج بنانا چاہتی تاہم پیپلز پارٹی الیکشن کمشن کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈسکہ اور سینٹ کے الیکشن چوری کرنے والے صاف شفاف الیکشن کی باتیں کر رہے ہیں۔ چینی اور گندم کے ذمہ داران کو سزا نہیں دی گئی بلکہ اس ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالی جا رہی ہے۔
سعید غنی
وفاقی حکومت الیکشن کمشن کو مفلو ج کر ناچاہتی ہے: سعیدغنی
Dec 02, 2021