پاک نیوی کی جانب سے اورماڑہ میں راشن تقسیم

اورماڑہ (نامہ نگار)  پاک نیوی کے کمانڈر جناح نیول بیس اور 6 ایف پی بٹالین کی جانب سے  اورماڑہ ‘ نواحی علاقوں تاک، بَل، حسین گوٹھ، چاکر گوٹھ، پھٹان گوٹھ، بودو گوٹھ اور ابراہیم گوٹھ کے مستحقین خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔  خصوصی نگرانی کمانڈر جناح نیول بیس کموڈور شہزاد اقبال نے کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نیوی کی جانب سے ساحل بلوچستان کے مستحقین میں راشن، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء  کی مفت فراہمی کا یہ سلسلہ سال بھر وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن