حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں: محمد خان دریشک

Dec 02, 2021


راجن پور (خبرنگار) سرائیکستان قومی اتحاد راجن پور کے ضلعی صدر حاجی محمد خان دریشک نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی سے ہی عوام کی خوشحالی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے اور ضلع راجن پور میں کھاد بحران ابھی ختم نہیں ہوا اور مارکیٹ اور دیہی علاقوں میں ڈی اے پی اور یوریا کھاد مبینہ سرکاری ریٹ سے زائد نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے۔انتظامیہ بااثر کھاد ڈیلرز جنہوں نے مبینہ ہزاروں بوری کھاد ذخیرہ کر رکھی ہے انکے خلاف کاروائی نہیں کررہی ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کھاد بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔اس موقع پر ارشد خان دریشک بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں