پسنی میں غیر قانونی فشنگ کرتے 30ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اے پی پی) صوبائی وزیر ماہی گیری و لائیو اسٹاک حاجی اکبر آسکانی ،سیکرٹری فیشر یز بابر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بشیر احمد کاکڑ نے پسنی میں غیر قانونی فشنگ کرتے ہوئے دوٹر لر 30ملزمان سمیت پکڑکے پسنی کورٹ میں پیش کئے۔ پسنی کورٹ نے ان ملزمان کو ایک ایک سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے عائد کیا ۔بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی بشیر کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پسنی میں کسی کوبھی غیر قانونی فشنگ کی اجازات نہیں دینگے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئینگی۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں سے ہم نے ہر جگہ کامیابی حا صل کی اور آئندہ بھی ہم کسی کو غیر قانونی کام کرنے نہیں دینگے ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی اس موقع پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ی فشر یز پسنی بشیر کاکڑ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ بشیراحمد کاکڑ جیسے مخلص آفیسر نے علاقے کے ماہی گیروں کے مسائل حل کئے۔

ای پیپر دی نیشن