وہوا‘ سیوریج نالہ کو غیر قانونی طور پر موڑنے کیخلاف شہریوں کا احتجاج

وہوا(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ انٹر سٹی پراجیکٹ وہوا زیر تعمیر سیوریج نالہ کو غیر قانونی طور پر موڑنے کیخلاف شہریوں کا احتجاج کونسلر شیر زمان بابر‘امیر جماعت اسلامی محمد سلیم لاشاری جنرل سکریٹری یوسف حلیم۔ملک رمضان۔قیصر شاہ نے کہا کہ رود کوہی باجھہ کا سیلابی پانی اسی راستہ سے گزرا ہے اور عرصہ سے یہاں پر پل قائم ہے مگر اب ٹھیکیدار پل کو ختم کر کے اس مقام پر نالہ تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ تل رود کوہی کی قیمتی اراضی پر نیاز احمد بزدار کے ناجائز قبضہ کو بر قرار رکھنے کے لئیے نالہ کو موڑ دے کر عوام پر ظلم کر رہا ہے ایسا کرنے سے قرب وجوار میں واقع گھروں کو نقصان پہنچے گا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بالا سے فوری ایکشن لیکر ابی گزرگاہ کو بحال کرکے مقامی ابادی کو تباہی سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن