پنڈی گھیب پولیس کی کاروائی،بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

Dec 02, 2021

پنڈی گھیب(نامہ نگار)پنڈی گھیب پولیس کی کاروائی،بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا،ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ارباب طفیل کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم شروع کر دی گئی اسی سلسلے میں نوشہرہ نزد محلہ حاجی گلاب خان پنڈی گھیب کے مقام پر منشیات فروخت کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش محمد انور ولد اللہ بخش ساکن محلہ حاجی گلاب خان پنڈی گھیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اسکے قبضے سے 1300 گرام چرس برآمد کر لی۔

مزیدخبریں