اے سی حضرو کاکامرہ قطبہ موڑ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کامرہ کینٹ (نامہ نگار)اے سی حضرو زوہیب احمد انجم کا این ایچ اے موٹر وے پولیس افسران ڈی ایس پی یونس خان نیازی ، پٹرولنگ آفیسر سردار فاروق اور سول پولیس ،محکمہ مال و حضرو بلدیہ افسران کے ہمراہ کامرہ قطبہ موڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 100سے زائد غیر قانونی تھڑے ، چھپرے، چبوترے مسمار کرا دیئے، متعدد دکانداروں کو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کر دیا، اس موقع پر اے سی زوہیب انجم نے سروس روڈ کے دونوں اطراف  بنائی گئی دیگر غیر قانونی تجاوزات کو ایک ہفتہ میں ہٹانے کی وارننگ دی اور کہاکہ آئندہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کوئی رعایت نہ ملے گی، نمائندہ نوائے وقت نثار علی خان کے جواب میں اے سی حضرو نے کہا کہ تحاوزات کے خاتمہ سے عوام ، مسافروں اور مقامی آبادی کو فائدہ ملتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن