سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ سکھر ریلوئے انتظامیہ ریلوئے کالونیوں سمیت ریلوئے اسٹیشن و دیگر مقامات پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے میدان میں نکل پڑی ہے ، محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او ڈاکٹر مقصود گل اعوان نے ایس پی ریلوئے سکھر کے دفتر کے سامنے نکاسی آب بہتر بنانے کے حوالے سے کاموں کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایات دی کہ وہ انتظامات بہتر بنائے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر مقصود گل کا کہنا تھا کہ نکاسی آب بہتر بنانے کیلئے ریلوئے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن اس ڈرینج سسٹم کی بہتری کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن ، محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا۔واضح رہے کہ گذشتہ تین دنوں سے بلدیاتی ملازمین کی جانب سے کام چھوڑ ہٹرتال کی گئی ہے۔ کے باعث نا صرف شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے بلکہ ڈرینج سسٹم بھی نکارہ ہو تا جا رہا ہے ۔