بھل صفائی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپیے ہضم ٗ مہم کاغذوں تک محدود

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)محکمہ انہار،بھل صفائی کے نام پر سالانہ کروڑوں ہضم،بھل صفائی صرف کاغذوں تک محدود،محکمہ کی ملی بھگت سے جگہ جگہ غیر قانونی موگے نصب،پانی دھڑلے سے چوری،ٹیل کے کاشتکار پریشان۔ دائرہ دین پناہ اور اس کے گردونواح کے ہزاروں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے والی انہار،آبی گزرگاہوں،نہر ہزارہ،کشن واہ،اپر نالہ کوٹ سلطان،لوئر نالہ کوٹ سلطان، مگسن برانچ،ٹی پی لنک اور مظفرگڑھ کینال کی بھل صفائی کے نام پر محکمہ کی ملی بھگت سے سالانہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیل کاشتکاروںخادم حسین،خالد،محمد بلال،محمدبیاسین،سعید احمد،محمد اشرف وغیرہ نے سیکرٹری انہار،کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...