اب کائنات کا دامن تھامنے والے ہی کامیابی پاتے ہیں‘ مولانا شفیق الرحمن گلگتی

کراچی( نیوز رپورٹر) جامعہ انوار العلوم شاد باغ ملیر کراچی کے بانی و منتظم اعلیٰ مولانا شفیق الرحمن گلگتی نے ملک حامد محمود کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب کائنات اس کائنات کا واحد (اکیلا) رب ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے وہ ارض و سماں میں بسنے والی مخلوقات کو اپنے حکم اور آرڈر سے روزی تقسیم کرواتا ہے اور انسان اشرف المخلوقات سمیت حشرات الارض اور زیر زمیں بسنے والی سینکڑوں مخلوقات کو کھلاتا اور پلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ظفر محمود ، ملک احسن محمود کی دعوت پر کمانڈر (ر) محمد اقبال، اختر جلیل باجوہ، الشیخ محمد اسماعیل اور گرد نواح کی آبادیوں کے مکینوں نے ہماری تقریب میں شرکت کرے ہمارے حوصلوں کو ایک نئی جلا بخشی ہے ملک ظفر محمود نے ملک حامد محمود کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا  کیا تقریب کے بعد مولانا شفیق الرحمن گلگتی نے رقت آمیز دعا کراتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب کے اور جو اس تقریب میں نہیں ہیں انکے بھی کاروبار کو وسعتوں اور بلندیوں والا بنا دے ۔ (آمین)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...