گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اکابرین اہلسنت کا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گے،اولیاء کرام نے فروغ اسلام کیلئے بندوق یا تلوار کا سہارا نہیں لیا،برصغیر میں دین اسلام کی اشاعت میں اولیاء کرام کا اہم کردار تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت اولیاء کرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صوفیاء کرام نے ملک اور شہر فتح کرنے کی بجائے لوگوں کے دلوں کو فتح کیا،برصغیر کی دلکش بہاریں انکی دعوت و تبلیغ اور رشد و ہدایت کا نتیجہ ہیں،اولیاء کرام نے بلاشبہ کفر شکن تحریک برپا کی تھی جو کام تلواریں نہ کر سکیں وہ مردان خدا کی خاموش اخلاقی تحریک نے کر دکھایا۔