پی ڈی ایم میں جلدمزید دراڑیں پڑنے والی ہیں :رانا عمران

Dec 02, 2021

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر سیاسی و سماجی رہنما ئوں رانا عمران اشرف ایڈووکیٹ ، چوہدری احور طفیل وڑائچ اٰیڈووکیٹ ، مہر عدیل ایڈووکیٹ اور چوہدری مستظہر محمود چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں عنقریب مزید دراڑیں پڑنے والی ہیں کیوں کہ ان کے پاس افراتفری اور انتشار پھیلانے کے علاوہ عوام کی بھلائی کا کوئی منشور نہیں جس طرح پیپلزپارٹی اس اتحاد سے الگ ہوئی تھی اسی طرح مسلم لیگ ن بھی جلد ہی اپنی راہیں جدا کرلے گی کیوں کہ مولانا فضل الرحمن جمہوری طریقہ کی بجائے اپنے فیصلہ مسلط کرکے اپنی ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں جو مسلم لیگ ن کے منتخب ایم این ایز کو قبول نہیں کیوں کہ مولانا فضل الرحمن اسمبلیوں سے استعفے اور بلدیاتی و ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز اور ایم این ایز اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند کارکنان کوقبول نہیں ہوسکتا، چوہدری اصغر وڑائچ نے کہا کہ سیاسی کارکنان کا کسی بھی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جو مسلم لیگ ن کو قبول نہیں ہوگا ۔ 

مزیدخبریں