شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک یوسف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں پی ٹی آئی نے دھرنے دیئے اور روزانہ احتجاج کر کے حکومت کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اب اقتدار میں آکر تین سالوں میں کوئی ایک کام ایسا نہیں کر سکی جس سے عوام کو کوئی ریلیف یا ملک کو فائدہ پہنچا ہوالٹا ہر شعبہ تنزلی کا شکارہوا ہے اور ملک بحرانوں کی زد میں ہے، پی ٹی آئی کے پانچ سالہ مسلسل احتجاج اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود (ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطرجو اقدامات اٹھائے ان کے ثمرات آج بھی ملک و قوم کو میسر ہیں۔
ہر شعبہ تنزلی کا شکار‘ ملک بحرانوں کی زد میں ہے:ملک یوسف
Dec 02, 2021