کھاریانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری صباحت الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی انتھک جدوجہد اور موثر حکمت عملی سے معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے، ن لیگ نے ملک کو معاشی طو رپر ڈبودیا موجودہ حکومت ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی رول کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ و مسترد شدہ قیادت نے بھرپور کوشش کرکے دیکھ لی انہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی اب یہ مایوسی اور تقسیم کا شکار ہے۔