اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری احمد معین سندھو اور ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل میں مخلص ہے اور ملک چلانے کیلئے ٹیکسوں کی اہمیت کو واضح کرنے سمیت ٹیکسوں کا بوجھ کم سے کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ہر طبقے کو مثالی ریلیف حاصل ہورہا ہے اور ملکی معیشت کے ترقی کرنے سے خوشحالی و آسودگی قوم کا مقدر بن رہی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور انہیں حل کرنے میں پوری دیانتداری سے کام کر رہی ہے۔