جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ جب بھی اقتدار مسلم لیگ(ن) کو ملا پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں مگر پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو اس کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ مختلف سازشوں کے ذریعے نواز شریف کو حکومت سے الگ کرنے کے درپے دکھائی دیئے، نواز شریف کی حب وطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا انہوں نے محاذ آرائی کی بجائے ہمیشہ اداروں کی اصلاح اور اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر سبھی اداروں کواپنے فرائض انجام دینے کا پابند بنایا۔