شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی سینئر نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں نااہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا براحال ہے ملک پستی کی طرف جارہا ہے عمران خان قوم سے کئے گئے کسی ایک وعدے کو پورا کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد اور چوہدری کامران علی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی کے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے، سی پیک کی صورت میں ملک کو معاشی و اقصادی ترقی کا تحفہ دیا، بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے اور مہنگائی کی شکار عوام کو ہر سطح پر بھرپور ریلیف فراہم کیا، موجودہ حکمران اگر (ن) لیگ کی پالیسیوں کو جاری رکھتے تو آج ملک کے معاشی حالات اس قدر ابتر نہ ہوتے۔