حکومت نے عوامی سہولت کیلئے قابل تحسین اقدامات کئے:ہاشم ڈوگر

قصور(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ریونیو عوامی خدمت سروسز عوام کی فوری دادرسی میں معاون ثابت ہورہی ہیں‘پنجاب حکومت کے اس اقدام سے عام آدمی کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں اور عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو عوامی خدمت سروسز میں گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشد بھٹی‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ‘ اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں محکمہ مال کی جانب سے پنجاب بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروسز متواتر منعقد کی جا رہی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ محکمہ ریونیو میں جدید ریفامز کے نتیجے میں متعلقہ تحصیل دفاتر میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرائ، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات موقع پر حل کیے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...